بھارت میں مرکزی اور ریاستی انتخابات ایک ساتھ کرانے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
بھارت، لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
اگر ہندوستان اپنی اسمبلیوں اور لوک سبھا کے انتخابات ایک ساتھ کرواتا ہے تو یہ ان ممالک کے ایک چھوٹے گروپ کا حصہ ہوگا جو بیک وقت انتخابات کرواتے ہیں۔
سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ’ایک ملک، ایک الیکشن‘ کی فزیبلٹی کا جائزہ لے گی۔ اگر بھارت ایسا کرتا ہے تو وہ دنیا کا چوتھا ملک ہوگا جہاں بیک وقت انتخابات ہوں گے۔
دیگر تین ممالک جو بیک وقت انتخابات کرواتے ہیں ان میں بیلجیئم، سویڈن اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
نئی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ آویزاں
بھارت کی 26 جماعتیں مودی کیخلاف، ’انڈیا‘ کے نام سےانتخابی اتحاد کا اعلان
انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق اس بات کی افواہیں ہیں کہ مرکز 18 سے 22 ستمبر تک بلائے گئے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ پر ایک بل پیش کر سکتا ہے۔