Aaj Logo

شائع 01 ستمبر 2023 08:06pm

شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں، نگراں حکومت ملک میں آئندہ عام انتخابات تک آئینی تسلسل فراہم کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم آفس کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں حالیہ پیش رفت کو سراہا۔

نگراں وزیراعظم نے یورپی منڈیوں میں پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے میں جی ایس پی پلس اسکیم کے اہم کردار اور جی ایس پی پلس اسکیم کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، جو پاکستان اور یورپی یونین دونوں کے مفادات کو پورا کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت اپنے تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور پاسداری کے لئے پرعزم ہے، نگراں حکومت ملک میں آئندہ عام انتخابات تک آئینی تسلسل فراہم کرے گی۔

یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ یورپی یونین حکومت پاکستان کو معاونت فراہم کرتی رہے گی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کام کرتی رہے گی۔

Read Comments