کراچی میں شارع فیصل پر مٹرگشت کرنے والے شیر کو کراچی چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
شیر کے مالک کو چڑیا گھر بلا لیا گیا، جس نے شیر کے گلے سے پٹا نکالا، تو شیر مالک سے لپٹ گیا اور خوب پیار کیا۔
مالک سے بچھڑنے کے غم میں شیر نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اسی وجہ سے دو دن سے بھوکے شیر کو کھانا کھلانے کے لیے مالک چڑیا گھر بلایا گیا۔
چڑیا گھرکی انتظامیہ نے خالی پنجرے کی صفائی کروا کر شیرکو شفٹ کروایا، جبکہ مالک کو ویڈیو میں شیر کے ساتھ کھیلتا دیکھا جا سکتا ہے۔
انتظامیہ نے شیر کے مالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی دیکھ بھال کیلئے روانہ اس کے پاس آیا کریں۔
واضح رہے کہ شیر شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب نظر آیا تھا جہاں وہ بڑے آرام کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا۔