Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 01:33pm

سائفرکیس: خصوصی عدالت نےوکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی

اسلام آباد: سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کے وکلاء ٹیم کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔

جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلا ٹیم کو ملنے کی اجازت دے دی، سلمان صفدر، علی اعجاز بٹر، نعیم پنجوتھا، انتظار پنجوتھا اور عمیر نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت ، وقار اور سیکورٹی مدنظر ہے، میں ہر کسی کو اجازت دیتا جاؤں ان کی سیکورٹی کو بھی مدنظر رکھنا ہے، لہٰذا ہر کسی کو اجازت نہیں دے سکتا جو نام چیئرمین پی ٹی آئی نے دیے وہی ملیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی ملاقات کی اجازت مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو اٹک جیل سے باہر لانے پر حادثہ پیش آسکتا ہے، سائفر کیسمیں تحریری فیصلے جاری

عمران خان کو لندن میں مقیم بیٹوں سے فون پربات کیاجازت

درخواستیں اسلام آباد کے بجائے لاہور ہائیکورٹ سنے، عمران خان کااصرار

جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات کی وجہ سے جسمانی ریمانڈ تک نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت دی تھی۔

Read Comments