Aaj Logo

شائع 31 اگست 2023 05:20pm

سندھ حکومت کا تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریم کرنے کا اعلان

نگران سندھ حکومت نے صوبہ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریم کرنے کا اعلان کردیا۔

نگراں وزیرِ قانون عمر سومرو نےکہا کہ ہم سندھ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیو اسٹریمنگ کرنے جارہے ہیں، اس ضمن میں سمری وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بھیجوں گا۔

عمر سومرو کا کہنا ہے کہ لائیو اسٹریمنگ سے پتا چلے گا کہ کون کیا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے وکلا برادری کےمسائل حل کریں، ہمیں اپنی وکلاء بارز کو سہولتیں دینی ہوں گی۔

نننگراں وزیر قانون نے کہا کہ وکلاء برادری خود کو اکیلے نہ سمجھیں، بارز کو کتابیں اور لیپ ٹاپس دیں گے۔

Read Comments