لاہورمیں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی حکومت کی ہدایت پراسموگ سے بچاؤ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن مزید کردیا ہے۔
سیکرٹری آرٹی اے کی سربراہی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف چھ اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔
گزشتہ رات سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کا عملہ نے رات گئے تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں بھاری جُرمانے بھی کیے۔
سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے اسموگ کی روک تھام کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔