نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی کی بریفنگ کے دوران میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
نگراں وزیر خزانہ نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ میں تو سوچتی ہوں یہ عہدہ ہی کیوں قبول کیا۔
ان کا یہ بیان خوب وائرل ہوا، جس کے بعد نگراں وزیر خزانہ نے وضاحتی بیان جاری کیا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں مشکل حالات میں چیلنج کیوں قبول کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے خدمت کا موقع ملنا اپنے لئے اعزازسمجھتی ہوں۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اپنی پوری کاوشوں سے ملک کی خدمت کروں گی۔