Aaj Logo

شائع 30 اگست 2023 05:54pm

نگران کابینہ بلوچستان کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا

بلوچستان کی نگران کابینہ کے 6 ارکان نے حلف اٹھالیا، گورنربلوچستان عبدالولی کاکڑ نے وزرا سے حلف لیا۔

گورنرہاؤس کوئٹہ میں نگراں وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں نگراں وزیراعلی علی مردان ڈومکی سمیت اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

گورنر بلوچستان ولی خان نے نگراں وزرا سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں امیر محمد جوگیزئی، جمال خان ریئسانی، سردار اعجاز جعفر، امان اللہ کنرانی، شیخ محمودالحسن مندوخیل اور آصف الرحمان شامل تھے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 22 اگست کو 5 اراکین نے حلف اٹھا لیا تھا۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

پہلے مرحلے میں حلف لینے والوں میں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی، پرنس احمد علی، امجد رشید، عبدالقادر بلوچ اور جان اچکزئی شامل تھے۔

نگراں صوبائی کابینہ کو محکمے تفویض

وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نگراں کابینہ کو محکمے تفویض کر دیے۔

نگراں صوبائی وزیر کیپٹن (ر) زبیر جمالی کو داخلہ و قبائلی امور جیل خان جات اور پی ڈی ایم اے کا قلمدان دے دیا گیا۔

نگراں صوبائی وزیر امجد رشید کو خزانہ اور ریونیو جبکہ نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دیا گیا۔

صوبائی وزیر ڈاکٹرعبدالقادر بخش بلوچ کو محکہ تعلیم اور سیاحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

نگراں صوبائی وزیر پرنس احمد علی احمد زئی کو صنعت، کامرس، توانائی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکموں کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

Read Comments