تھرمیں کوئلہ نکالنے والی چینی کمپنی کے واجبات 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، جس کے بعد کوئلے کی پیداوار بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
تھر میں کوئلہ نکالنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر پیداوار بند ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں: کول مائننگ کے تیسرے منصوبے کی منظوری،420 ملین ڈالر کی بچت ہوگی
چینی کمپنی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ کمپنی کے واجبات 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اورکمپنی کا سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ 4 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔