قانونی امور پر عمران خان کے ترجمان عمران خان نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 3 مزید درخواستیں دائرکردی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نعیم حیدرنے بتایا کہ ان تینوں درخواستوں پر عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 (ممکنہ طور پر ستمبر) تاریخ دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اٹک جیل میں سائفرکیس کی سماعت ، عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تینوں درخواستیں کس عدالت میں دائر کی گئی ہیں۔
نعیم پنجوتھہ کے مطابق عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکردی ہے۔ (یہ درخواست ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کے دوران دائر کی گئی)۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن منسوخ کرنے اور کیس کا اوپن ٹرائل کرنے کی درخواست بھی دائرکی گئی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ عدالت نے تینوں درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کیلئے 2 تاریخ مقرر کی ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی سزا معطلی کی اصل وجہ سامنے آگئی
نعیم پنجوتھہ نے پوسٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سائفر کیس میں عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔