Aaj Logo

شائع 30 اگست 2023 12:56pm

انٹرا پارٹی الیکشن کیس: پی ٹی آئی کو دلائل دینے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو دلائل کے لئے دو ہفتے کی مہلت دے دی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی ائی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات پر جواب جمع کرایا، کمشن سربراہ نثار درانی نے آج ہی دلائل دینے کا پوچھا تو بیرسٹر گوہر نے دلائل دینے کے لئے وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔ممبر نثا ردرانی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے، الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لئے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹرا پارٹی انتخابات پر پی ٹی آئی کی بیان حلفی جمع کرانے کی یقیندہانی

انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی وکیل اور عمران خان کے مؤقف میںتضاد

عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ (ن) کا پارٹی انتخابات کرانے کافیصلہ

نثار درانی کا کہنا تھا کہ دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی ائی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Read Comments