اسلام آباد: ملک گیر بجلی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج کے باوجود بجلی کی فی یونٹ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید دو روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سرکاری تقسیم کے لئے اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا جس کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر35 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں چیئرمین اتھارٹی نے سماعت کی۔
دوران چئیرمین نیپرا نے سی پی پی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درست اعداد و شمار لے کر آئیں، غلط اعداد و شمار کا بوجھ بجلی صارفین پر نہیں ڈالا جائے، تکنیکی مسائل کا ملبہ عوام پر نہیں ڈلنے دیں گے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لے گی، اس کے بعد فیصلہ ہوگا۔ نیپرا میں سی پی پی اے کی سماعت مکمل کر لی گئی جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہریوں کا کراچی، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی بلوں اور اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
اسی حوالے سے تاجر ایکشن کمیٹی نے یکم ستمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہر کے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی جب کہ ٹنڈوالہ یار میں دو ستمبر کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف پر نگراں حکومت سے پلان مانگلیا
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگراں حکومت سے بجلی بلوں میں ریلیف سے متعلق تحریری پلان مانگ لیا ہے، وزارت خزانہ مالیاتی ادارے کو آج شام ہی جواب دے سکتی ہے۔