اسپرم ڈونیشن کا عطیہ کرکے بے اولاد جوڑوں کو اولاد کی خوشی دینے والا ’باپ‘ اچانک سب چھوڑچھاڑ کراپنے بچوں کی محبت میں اُن سے ملاقات کے لیے نکل پڑا۔
جارجیا سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ سافٹ ویئرانجینئر ڈائلن اسٹون مِلر اب تک اسپرم عطیہ کرنے سے 96 بچوں کا باپ بن چُکا ہے۔
اپنے 96 بچوں کا سُراغ لگا کر ان سے ملاقات کیلئے ڈائلن نوکری چھوڑ کر 9 ہزار میل طویل سفرپر نکلا ہے۔
بچوں کی محبت جاگنےکی وجہ حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی تصویر دیکھنا بنی۔
نیرج چوپڑا کی والدہ کا ارشد ندیم کی حمایت میں بھارتی رپورٹرکو کرارا جواب
’سوچ بھی نہیں سکتی‘، ڈرامہ حادثہ پر حدیقہ کیانی کی وضاحت
مہنگی بجلی کیلئے اپنی میم بنائے جانے پررمیز راجہ کا دلچسپ ردعمل
ڈائلن نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ وہ ہارپر کو پہلی اولاد سمجھتے ہیں جس سے ان کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ صرف 3 سال کی تھی۔
اب ڈائلن اپنے بچوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دیکر ان کی محبت میں نکل پڑے ہیں۔ اب تک ان کی ملاقات اپنے 25 حیاتیاتی بچوں سے ہوچکی ہے۔
اگرچہ یہ ڈائلن کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی یقین سے نہیں جان پاؤں گا کہ میرے کتنے بچے ہیں۔
ہارپر کے والدین نے 2020 میں ڈائلن اسٹون کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں انکی حیاتیاتی بیٹی ہارپر کی والدہ نے شُکر گزاری کا اظہار کیا تھا، اس کے بعد ڈائلن کی ملاقات ہارپر سے ہوئی۔