گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئین پاکستان کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی سندھ گوٹھ آباد ہاﺅسنگ اسکیم ترمیمی بل 2023 دستخط کیے بغیر واپس کردیا۔
کامران ٹیسوری نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے بل اسمبلی کو واپس بھیج دیا، اس ضمن میں گورنر سندھ نے کہا کہ بل میں ایکٹ 1987 کے سیکشن 3 میں ترمیم کی گئی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ترمیم کے تحت مستحق شخص کو 3 گھنٹہ زمین الاٹ کرنے کا اختیار ہوگا، نظرثانی کے لئے میں بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
گورنر سندھ کا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سےانکار
گورنر سندھ کا طویل القامت نصیر سومرو کو ماہانہ 50 ہزار روپے خرچہ دینےکا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی گورنر سندھ کامران ٹسیوری نے میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے بل واپس صوبائی حکومت کو بجھوا دیا تھا۔