پلاسٹک سرجنز نے تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے سَر کی سرجری کے لئے مزید دو روز انتظار کا مشاورہ دے دیا۔
جنرل اسپتال لاہور میں زیر اعلاج رضوانہ کی سرجری کے متعلق سربراہ پلاسٹک سرجنز ٹیم ڈاکٹر رومانہ نے کہا کہ رضوانہ کے سر کا زخم سرجری کے لیے تیار نہیں۔
ایک ڈاکٹر رومانہ کا کہنا تھا کہ دو روز مزید زخم کی بہتری کا انتظار کریں گے، جبکہ سرجنزکی ٹیم میٹنگ میں سر کے زخم کی سرجری کا جلد فیصلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
رضوانہ کی کمر کے باقی رہ جانیوالے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ کردیگئی
رضوانہ تشدد کیس: سول جج عاصم کو نوکری سے نکالنےکیلئے عدالت میںدرخواست دائر
رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ کے شوہر سے جج کا منصب چھن گیا، تفتیش کیلئےطلب
ڈاکٹرز کے مطابق رضوانہ کے کمر کے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ اور اسکن گرافٹنگ ہوئی جبک ہ بچی کے کندھے کی فلیپ سرجری ہوئی اسی لیے رضوانہ کی حالت لمبی سرجری کی اجازت نہیں دیتی۔