چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سمیت 53 سیشن ججز کے تبادلے کردیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ اسپشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد کو بھی نئی تعیناتی تک لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ججز کو تبادلے کے احکامات چیف جستس لاہور ہائی نکورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
ان کے علاوہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان جب کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر کو رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔