رہنما جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد نے اگلے ماہ سے بجلی کی قیمت میں دُگنے اضافے کی پیش گوئی کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر مشتاق نے کہا کہ عوام ستمبر کے بلوں کے لیے بھی تیار ہو جائیں، اگلے ماہ کے بل میں فی یونٹ بجلی کی قیمت 90 روپے ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے 15 ماہ میں 500 ارب روپےکی بجلی چوری ہوئی ہے۔
جماعت اسلامی رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک آئی پی پیز ہیں، پاکستان میں کبھی بھی بجلی سستی نہیں ہو سکتی۔
واضح رہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں عوامی احتجاج کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یکم سے 25 جولائی تک آئیسکو وصولیوں پر کارروائی نہ کرے، اسلام آبادہائیکورٹ
بجلی بلوں کیخلاف چوتھے روز احتجاج، بجلی کمپنیوں کا گھیراؤ، اہم قومیسڑکیں بند، شہروں میں ہڑتال
بجلی بل دینے کے بعد راشن کے پیسے نہ بچے، 4 بچوں کی ماں نے زہر کیگولیاں کھا لیں
گزشتہ روز بھی کراچی سمیت دیگر شہروں میں جگہ جگہ احتجاجی مظاہروں میں بل جلائے گئے، سڑکیں بند کی گئیں جب کہ کہیں کہیں کاروبار بھی بند کیا گیا تھا۔