اسرائیلی افواج فلسطینیوں کے بعد اب ان کے انڈوں کی گرفتاری پر اتر آئی ہے۔
یروشلم بارڈر پولیس نے اتوار کی رات کو انڈے لے جانے والے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور تقریباً چھ ہزار انڈے ضبط کرلیے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ انڈے اسرائیل اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی سویلین ایجنسی نے موبائل فونز سے ڈیٹا چرانے کی اسرائیلی ٹیکنالوجی حاصل کرلی، اخبار کا دعویٰ
اسرائیلی فوجی افسران نے ایک گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے اس کی تلاشی لی جو مشرقی یروشلم میں عزائم کراسنگ کے قریب پہنچی تھی۔
سیکورٹی فورسز کو گاڑی میں انڈوں کے 180 بڑے کارٹن ملے جن کیلئے کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات پر لیبیا کی وزیر خارجہ معطل
فورسز نے33 سالہ ملزم اور انڈوں کو زرعی جرائم کے تحت مزید تفتیش کے لیے محکمہ زراعت کے یونٹ کے حوالے کر دیا۔
اسرائیل میں غیر مجاز اشیاء کے ملک میں داخلے، ان کی پیداوار اور شکار کو زرعی جرائم سمجھا جاتا ہے۔