مشہور چائلڈ اسٹارعائنہ آصف نے ڈرامہ ”مائی ری“ پر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف پیش کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ عائنہ آصف نے ایک ٹیلی ویژن شو میں شرکت کی اور اپنے زیرِبحث کردار کے بارے میں گفتگو کی۔
انہوں نے اپنا ڈرامہ ”مائی ری“ پر گفتگو کی۔
ان کے اس ڈرامے میں ایک متنازعہ سماجی مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ڈرامے میں عائنہ اسکول جانے والی لڑکی عینی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کی شادی اسکول جانے والے لڑکے فاخر سے ہوجارتی ہے۔
ناظرین کی جانب سے اس ڈرامے کے بنانے والوں پر کم عمری کی شادی کی حمایت کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
’بیویاں موبائل فون چیک کریں تو شوہرکو گھبرانا نہیں چاہیے‘
کم عمری کی شادیوں کے تلخ حقائق اجاگر کرتا ’مائے ری‘ خواتین میں مقبول کیوں
موٹروے ریپ، ڈرامے نے متاثرہ خاتون کے زخم ادھیڑ دیئے، فریحہ ادریس
شو کے میزبان کا کم عمری کی شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عائنہ آصف نے کہا، ’ٹیم کا مقصد کم عمری کی شادیوں کی تعریف کرنا نہیں تھا، اس کا بنیادی مقصد عوام میں بیداری پھیلانا تھا، کیونکہ آپ اپنے آس پاس کے نوجوان جوڑوں کو دیکھ سکتے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ڈرامہ صرف کم عمری کی شادی کے بارے میں نہیں ہے۔ آگے آنے والی اقساط میں ہم اس نوجوان جوڑے کی جدوجہد اور مسائل کو بھی دکھائیں گے‘۔
اداکارہ نے بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کم عمری کی شادی کے فوائد اور نقصانات پر روشنی ڈالیں گے‘۔
اداکارہ کا یہ ڈرامہ شدید تنقید کی زد میں ہے، مداحوں کے مطابق ڈرامے کے اس اہم موضوع کو رومانوی پہلو دیا گیا ہے۔
جس پر عائنہ آصف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ کزن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے دوستانہ رویے کی وجہ سے وہ رومینٹک نہیں ہو رہے اور ڈرامے کا مقصد کم عمری کی شادی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا‘۔
خیال رہے کہ عائنہ آصف نے کم عمری میں ہی اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کر دیا تھا۔ انہوں نے ڈرامہ ”پہلی سی محبت“ سے شہرت حاصل کی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے ”پنجرا“، ”پہچان“ اور ”بے بی باجی“ جیسے ڈراموں میں بھی اداکاری کی ہے۔
عائنہ آصف نے ہٹ ٹیلی ویژن سیریلز میں اداکاری کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔