Aaj Logo

شائع 28 اگست 2023 04:56pm

بلیک کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد

اس کرہ ارض پر شاید ہی کوئی ہو جسے کافی پسند نہ ہو، کافی زیادہ تر سردیوں کا مشروب ہے لیکن اب اکثر لوگ اسے گرمیوں میں بھی پیتے ہیں۔

سردیوں میں کافی کے بعد بلیک کافی کا رجحان عام ہورہا ہے، بلیک کافی سادہ کافی ہوتی ہے جس میں نہ تو کوئی کریم ہوتی ہے اور نہ ہی دودھ اور چینی شامل ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے کے خواشمند افراد بلیک کافی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک تحقیق کے مطابق بلیک کافی پینے سے آپ کو یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

یہ گولی آپ کو دوبارہ ہارٹ اٹیک سے بچا سکتی ہے

بڑھاپے کو جوانی میں تبدیل کرنے والا جادوئی کچرا

عالمی حدت سے درختوں کے پتے ناکارہ ہونے لگے

غذائیت سے بھرپور

بلیک کافی قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن بی 2، وٹامن بی 3، میگنیشیم، پوٹاشیم اور سوڈیم سے بھرپور ہے۔ یہ وزن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے اور میٹابولزم کو تیز کرتی ہے۔

الزائمر کی بیماری سے بچاؤ

الزائمر کی بیماری ایک دماغی مسئلہ ہے جوسوچنے کی صلاحیتوں کو تباہ کر دیتا ہے۔ کافی پینے سے الزائمر کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

جرنل آف الزائمر ڈیزیز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2 سے 3 کپ کافی پینے سے ڈیمنشیا اور الزائمر کے خطرے کو 65 فیصد تک کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزن میں کمی

باقاعدگی سے بلیک کافی کا استعمال آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔ ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلیک کافی کے استعمال سے وزن میں کمی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس میں کلوروجینک ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو وزن میں کمی کو فروغ دیتے ہیں اور جسم میں گلوکوز کی پیداوار کو سست کرتے ہیں۔

ورزش سے پہلے بلیک کافی پینا

جم جانے سے پہلے بلیک کافی پینا آپ کی ورزش کے اثرات کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ ورزش سے پہلے بلیک کافی پینے سے آپ کی توانائی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ورزش سے پہلے بلیک کافی تھکاوٹ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ذیابیطس کے لئے بلیک کافی

ڈائبیٹولوجیا جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کافی کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

خوشگوارموڈ

مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ ایک کپ بلیک کافی آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے۔

بلیک کافی پینے کے منفی اثرات

جہاں بلیک کافی کے اتنے زیادہ فوائد ہیں، وہیں اس کے چند نقصانات بھی ہیں۔

ایک دن میں 2 یا 3 کپ سے زیادہ بلیک کافی پینا صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ آپ کی نیند کے سائیکل کو متاثر کرتی ہے۔ چونکہ یہ کیفین سے بھرپور ہوتی ہے اس لیے بلیک کافی کا استعمال تیزابیت، قبض اور نیند کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔

لہٰذا دن میں 2 سے 3 کپ بلیک کافی پینا ہی بہتر ہے۔

بلیک کافی پینے کا صحیح وقت؟

ماہرین صبح یا دن کے وقت بلیک کافی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آپ اپنی ورزش سے ٹھیک پہلے بھی بلیک کافی پی سکتے ہیں۔

تاہم آپ کو رات کو سونے سے پہلے بلیک کافی پینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Read Comments