سوشل میڈیا پر پاکستانی لڑکی نے اپنے اسکول کی ورک شیٹ کی تصاویر شیئرکرنے والی ایک طالبہ کی والدہ کا ردعمل صارفین کو بھا گیا۔
بچی کی والدہ نےکئی مضامین میں کم نمبر حاصل کرنے کے باوجود ہر پرچے پر حوصلہ افزاء جملے لکھے۔
بچپن میں سبھی نے کم نمبر لینے کےبعد امتحانی کاپی پر دستخط کروانے کے لیے خوب جدوجہد کی ہوگی، اکثر نمبراچھے نہ آنے پر ڈانٹ ڈپٹ بھی سُننی پڑتی ہوگی لیکن روایتی والدین کے برعکس خاتون کا ردعمل سخت گیر والدین کو ایک نئی راہ دکھلا رہا ہے۔
طالبہ نےاسکول کے پرچے کی تصاویر شیئر کیں جن پر والدہ نے ریاضی میں کم نمبر حاصل کرنے کے باوجود حوصلہ افزائی کے الفاظ لکھے۔
زینب نامی طالبہ نے لکھا، ’مجھے فخرہے کہ میری ماں نےبڑے ٹیسٹ کے باوجود ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی‘۔
مزید پڑھیں
اسکول کا والدین کوبچوں کے امتحان کے متعلق انوکھا مشورہ
چین: 6 سے 7 سال کے بچوں سے تحریری امتحان لینے پر پابندی
امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 فیصد ہی کیوں ہوتےہیں؟
ایکس پر اس پوسٹ کو اب تک 82,000 مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اورمثبت تبصرے بھی کیے گئے ہیں۔
صارفین نے اسے قیمتی قراردیا۔
کئی صارفین نے کہا کہ اس پوسٹ نے انہیں بیک وقت خوشی اور اداسی دونوں سے دوچارکیا ہے۔