امریکی پائلٹ نے ٹیکساس کی ایک بچی تک اس کی گڑیا واپس پہنچادی جو اس نے ٹوکیو ائرپورٹ پر گم کردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق 9 سالہ بچی ویلنٹینا کی پسندیدہ گڑیا، بیٹریس بالی سے امریکا آتے ہوئے اس وقت ٹوکیو میں ہی رہ گئی جب وہ اپنے والدین کے ساتھ تھی۔
بچی کے والد کے مطابق امریکا پہنچ کر انہوں نے اپنے بیگ کھول کر چیک کیے، تاہم اتنا یاد تھا کہ یہ گڑیا ٹوکیو کی پرواز میں اُن کے ساتھ تھی۔
اس کے بعد بچی کے والدین نے ائرلائن کو ای میل کرکے بتایا کہ وہ مدد کریں کہ اگر گڑیا وہاں رہ گئی ہے یا نہیں کیونکہ بیٹرس گڑیا بچی کو بہت عزیز تھی۔
بچے کے والد کی جانب سے لکھی گئی ای میل سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوئی اور امریکی ائرلائن کے پائلٹ، جیمز ڈینن کے علم میں آئی۔
پائلآت ڈینن ٹوکیو میں ہینیڈا ایئرپورٹ کے ’لوسٹ اینڈ فاؤنڈ‘ کاؤنٹر پرگئے اورترکش ائرلائن کی پرواز میں گُم جانےوالی گڑیا کا حوالہ دیا۔
خوش قسمتی سے وہاں یہ گڑیا مل گئی جس کی انہوں نے بہت ساری تصاویر لے کر ویلنٹینا کو بھیجیں۔ بچی نے فورا اپنی گڑیا پہچان لی۔
مزید پڑھیں
باربی کی کہانی: ایک بے شرم جرمن گڑیا جو امریکا پہنچ کر مقبول ہوگئی
جرمنی میں ’گڑیا‘ پر پابندی عائد
’میں نے اس گڑیا کو 2 مرتبہ کچرے میں پھینکا لیکن یہ واپس آگئی‘
بچی کی گڑیا اس کے گھر پہنچانے کے لیے امریکی پائلٹ جیمز ڈینن خود اس کے گھر گئے اوربچی کی کھوئی ہوئی گڑیا واپس لوٹادی۔