چاول ہمیشہ سے ہی اکثریت کی پسندیدہ غذا رہی ہے، زیادہ تر لوگ چاول پکاتے وقت اس کا پانی پھینک دیتے ہیں حالانکہ اسے کئی طریقوں سے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق چاول کا پانی اپنے اندرحیرت انگیز صحت کے فوائد سموئے ہوئے ہے۔
چاول کا پانی آپ کیلئے اس طرح مفید ہے۔
جس پانی میں چاول پکایا جاتا ہے اس میں نشاستہ اور دیگر مرکبات بھی ہوتے ہیں جو نظامِ ہاضمہ پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ 2021 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے جریدے میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔
ڈیٹاکس واٹر پینا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے
یہ گولی آپ کو دوبارہ ہارٹ اٹیک سے بچا سکتی ہے
عالمی حدت سے درختوں کے پتے ناکارہ ہونے لگے
جاپان میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین لمبے اور صحت مند بالوں کو برقرار رکھنے کے لیے چاول کا پانی استعمال کرتی تھیں۔
2010 کی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چاول کا پانی بالوں کو مضبوط اور لچکداربنا سکتا ہے۔
2013 کی ایک تحقیق میں جلد کی صحت کے لئے چاول کے پانی کے ممکنہ فوائد پر روشنی ڈالی گئی تھی، جس کے مطابق چاول کا پانی جلد کو سورج سے پہنچنے والے نقصان، کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے اور عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
چاول کا پانی جسم کے مختلف حصوں میں خشکی اور جلن کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کیلئے چاولوں کو معمول کے مطابق پکائیں، پکانے کا دورانیہ 5 سے 7 منٹ رکھیں، پانی کو فلٹر کریں اور اسے ایک ہفتے تک بند کنٹینرمیں فریج میں اسٹور کرلیں۔