Aaj Logo

شائع 28 اگست 2023 11:11am

فاطمہ قتل کیس: حویلی کے مزید 5 ملازمین کے ڈی این اے نمونے لے لیے گئے

رانی پور میں گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس کے سلسلے میں پیر حویلی کے مزید 5 ملازموں کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے۔

پیر کی حویلی کےمزید 5 ملازموں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز لیکر کراچی لیبارٹری بھیج دیا گیا۔

رورل ہیلتھ سینٹر رانی پور سے اکرم لاشاری سجن جوگی، میھر علی، شوکت عباسی اور واجد کانڈھڑو کے سیمپل لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر حویلی کے ملزامین سمیت اب تک 15 لوگوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز رانی پور میں 10 روز قبل با اثر پیر کے گھر جنسی زیادتی اور تشدد سے جاں بحق ہونے والی 10 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو کے مبینہ قتل کیس میں آزاد کیے گئے ملزمان کو دوبارہ بلا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فاطمہ فرڑو قتل کیس کے ملزم اکبر کلھوڑو کا تین روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

پیر کی حویلی پر نظر اٹھائی تو خیر نہیں: کچے کے ڈاکوؤں کی فاطمہ فرڑوکے اہلخانہ کو دھمکی

رانی پور: ملزم اسد شاہ کی حویلی سے ایک اور لڑکی کے غائب ہونے کاانکشاف

آج نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے ایس ایچ او، ہیڈ محرر، دو ڈاکٹرز اور نائب قاصد کو دوبارہ تحویل میں لے لیا ہے، تاہم 10 روز گزرنے کے بعد بھی مرکزی ملزمہ حنا شاہ کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

Read Comments