جنرل اسپتال لاہور میں تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ کر دی گئی۔
تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ کو جنرل ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کو 34 روز ہوگئے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق رضوانہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم لمبی سرجری کیلئے بچی ابھی تیار نہیں، البتہ آج رضوانہ کی کمر کے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ اور پریشر ٹیکنیک استعمال کی گئی۔
انٹطامیہ کا کہنا تھا کہ بچی کے سر کے زخم گہرے ہیں، سرجنز کی ٹیم اسکن گرافٹنگ زخموں کی نوعیت دیکھ کر کرے گی۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی تمام ڈریسنگ اور سرجری جدید تقاضوں کے مطابق ہوئی، رضوانہ کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوسکے۔