دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات، لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، اپر دیر، چترال، مردان اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ کلمہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر آئے۔
واضح رہے کہ اسی ماہ دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔