کئی دہائیوں سے کام کرنے والی خواتین کا موضوع زیرِبحث رہا ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں ملے جلے رجحانات پائے جاتے ہیں۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جو خواتین گھر سے باہر کام کرتی ہیں وہ بہتر مائیں ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کے لئے رول ماڈل ہوتی ہیں۔ جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ کام کرنے والی مائیں بری مائیں ہیں کیونکہ وہ کام کو اپنے بچوں پر فوقیت دیتی ہیں۔
اس کمر توڑ مہنگائی نے تقریباً ہر گھر کی خاتون کو نوکری کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
چونکہ کہا جاتا ہے کہ گھر گرستی خاتونِ خانہ کی ہی ذمہ داری ہے، اکثر خواتین نوکری کے ساتھ ساتھ گھر کے معملات کو صحیح طریقے سے چلانے میں ناکام ہوجاتی ہیں۔
خواتین کا مضبوط کردار اُجاگر کرتی فلمیں،کتابیں اور پوڈ کاسٹ
دلکش آئی میک اپ سے آنکھوں کو چار چاند لگانا سیکھیں
اداکارہ ہانیہ عامر کو مشہور ہونے کے بعد کن مسائل کا سامنا تھا؟
یہاں نوکری پیشہ خواتین کیلئے چند تجاویز دی گئی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے خواتین کام اور گھر دونوں کی دیکھ بھال باآسانی کر سکتی ہیں۔
کام کرنے والی خواتین کو چاہیئے کہ وہ اپنے کاموں کی کم ازکم ایک ہفتہ آگے تک کی منصوبہ بندی تیار رکھیں۔
آخری لمحے میں جلدی کام کرنے کے بجائے آپ اس منصوبہ بندی کی مدد سے اپنے کام کو کم مقررہ وقت میں نمٹا سکتے ہیں۔
نوکری پیشہ خواتین کیلئے صبح ایک مقدس اور قیمتی وقت ہے، صبح جلدی اٹھنا آپ کو کاموں سے جلدی نمٹنے میں مدد کرسکتا ہے۔
نوکری کرنے والی خواتین کیلئے ورزش کرنا سب سے اہم کاموں میں سے ایک ہے۔ آپ جتنی زیادہ جسمانی ورزش کرتے ہیں، اتنی ہی زیادہ ذہنی اور جسمانی توانائی آپ کو ملتی ہے۔
کم از کم 20 منٹ کی ورزش کام کرنے والی خواتین کیلئے بہت ضروری ہے۔
اپنے کاموں کو ترجیحات کے مطابق طے کریں۔ جو کام سب سے کم وقت میں ہو، اسے پہلے ختم کرلیں۔ جلدی کام ختم ہونے سے آپ کو کام کا بوجھ کم لگتا ہے۔
کام کے دوران بریک کے نام پر لیے گئے وقفے میں موبائل فون کا استعمال کم کریں، موبائل فون آپ کی 99 فیصد توجہ کاموں سے ہٹا دیتا ہے۔
کام کرنے کا مطلب انتھک کام کرنا نہیں ہے۔ کام کے دوران وقفہ ضرور لیں۔ اس سے آپ کو زیادہ تھکاوٹ کا احساس نہیں ہوتا ہے۔