Aaj Logo

شائع 27 اگست 2023 09:27am

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کی توقع ہے۔

بالائی علاقوں کے موسم کا بتاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 24 گھنٹے میں خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اورکشمیر میں بارش ہوئی اور ملک کے کچھ علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔

مزید بتایا کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments