Aaj Logo

شائع 26 اگست 2023 07:50pm

کہکشاں کے اندر ایک اور کہکشاں کی موجودگی کا انکشاف

اسپین کے ایک ماہر فلکیات نے ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے حاصل کی گئی ”سومبریرو کہکشاں“ کی تصاویر کا تجزیہ کرتے ہوئے ایک حیران کن دریافت کی ہے، ان تصاویر میں اسی کہکشاں کے اندر ایک نئی فعال کہکشاں کا انکشاف ہوا ہے۔

اکیڈمک مضامین کے لیے ایک اوپن ایکسیس آرکائیو ”arXiv“ میں شائع ہونے والی یہ دریافت ”ہماری“ کہکشاں کے سب سے دلچسپ اور منفرد پڑوسیوں میں سے ایک پر روشنی ڈالتی ہے، جو کنیا سپر کلسٹر میں واقع ہے، جہاں ملکی وے پائی جاتی ہے۔

سومبریرو کہکشاں کے اندر ایک اور خفیہ کہکشاں

سومبریرو کہکشاں (Sombrero Galaxy) کو Messier 104 یا NGC 4594 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ کنیا اور کوروس برجوں کے درمیان 31 ملین نوری سال پر محیط ایک سرپل کہکشاں ہے اور کنیا کے جھرمٹ میں سب سے بڑی آسمانی اشیاء میں سے ایک ہے۔

اس کا حجم 800 بلین سورجوں کے برابر ہے۔

اسے ایک عجیب کہکشاں کے طور پر بھی درجہ بند کیا گیا ہے، یہ اصطلاح ان کہکشاؤں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو سائز، شکل یا ساخت میں غیر معمولی ہوں۔

اس کہکشاں کے بارے میں دو چیزیں ہمیشہ نمایاں رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیوہیکل سیارے کو سالم نگلنے کے بعد بوڑھے ستارے کی طاقتور ڈکار

اس کے مرکز میں اس کا انتہائی روشن نیوکلئس موجود ہے اور اس کے ارد گرد موجود دھول کا بہت بڑا حلقہ اسے ایک سومبریرو (میکسیکن ٹوپی) کی شبیہ دیتا ہے۔

سومبریرو کہکشاں 1781 میں پہلی بار دریافت ہوئی تھی۔

تاہم، اس کہکشاں کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں متعدد گلوبلر کلسٹرز ہیں، جو کشش ثقل سے جڑے ہوئے ستاروں کی بڑی تعداد ہیں۔ یہ ہر کہکشاں میں موجود ہیں، بشمول ملکی وے، حالانکہ یہ عام طور پر کنارے پر زیادہ واقع ہوتے ہیں۔

لیکن اسپین کی مڈ اٹلانٹک یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ایلیو کوئروگا روڈریگیز کے نتائج کے مطابق، ایک عجیب چیز جو پہلے ایک گلوبلر کلسٹر سمجھی جاتی تھی (جسے پین اسٹار آر ایس 1 ڈیٹا آرکائیو میں PSO J190.0326-11.6132 کے طور پر درج کیا گیا ہے) کچھ اور ہو سکتی ہے، یعنی ایک مکمل طور پر الگ کہکشاں، جو اپنے مرکز میں ایک فعال کہکشاں نیوکلئس (AGN) رکھتی ہو۔

مزید پڑھیں: انسان کی پیدائش: سائنس دانوں‌ نے قرآن کریم کی آیات کو تسلیم کرلیا

ایسا لگتا ہے کہ اس کہکشاں کے دو سرپل بازو ہیں اور اسے عارضی طور پر ”Iris Galaxy“ کا نام دیا گیا ہے۔

کہکشاں کے مرکز میں ایک کمپیکٹ خطہ جو کہ انتہائی چمکدار اور توانائی بخش ہے، ستارے کی تشکیل یا مرکز میں ایک زبردست بلیک ہول کی سرگرمی کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

ایک کہکشاں دوسری کہکشاں کے اندر کیسے بن سکتی ہے؟

یہ حقیقت میں اتنا غیرمعمولی نہیں جتنا لگتا ہے۔

2009 میں، سائنسدانوں نے ایک بونی کہکشاں دریافت کی تھی جو سومبریرو کہکشاں کے ساتھ تھی۔ اس طرح Sombrero Galaxy کے لیے اس طرح کا ایک اور ساتھی ہونا غیرمعمولی نہیں۔

اگر آئرس گیلیکسی سومبریرو گیلیکسی کا حصہ ہے تو غالب امکان یہ ہے کہ یہ ایک بہت چھوٹی کہکشاں ہوگی، جس کا سائز صرف 1,000 نوری سال ہو۔

لیکن اگر یہ Sombrero Galaxy کا حصہ نہیں تو یہ ممکنہ طور پر بہت دور ہے اور اس لیے بہت بڑی ہے۔

روڈریگز کے مطابق، اس حساب سے آئرس گیلیکسی کو کم از کم 65 ملین نوری سال کے فاصلے پر ہونا پڑے گا اور اس کا سائز تقریباً 71,000 نوری سال ہو سکتا ہے۔

Read Comments