سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
نیب ترامیم کیخلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 اگست کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔
نیب ترمیم کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے پر جسٹس منصور نے تحفظات ظاہرکردیئے
نیب ترامیم کیس: جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ تشکیل دینے کامشورہ
گرفتاری غیر قانونی قرار، عمران خان کو سپریم کورٹ کی نگرانی میں رکھنےکا حکم
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے متعلقہ فریقین کو کیس کی سماعت کے حوالے سے نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس سے کیس میں فل کورٹ بنانے کی رائے دی تھی۔