Aaj Logo

شائع 26 اگست 2023 10:10am

ایمان مزاری کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

ایمان مزاری کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

شیریں مزاری وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت بغیر کارروئی 28 اگست تک ملتوی کردی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت کے باعث درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اے ٹی سی نے کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں ایمان مزاری کو26 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا تھا۔

Read Comments