ٹانک میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بینک انتظامیہ نے بینک بند کردیے، جس کی تصدیق ضلعی انتظامیہ نے بھی کردی۔
ضلع بھر میں تمام نجی بینکس آج جمعے کے روز بند رہے اور بینکوں کے باہر بینک 3 روز تک بند رہنے کے نوٹسز چسپاں کیے گئے اور بینک کوڈز ڈیرہ اسماعیل خان ٹرانفسر ہونے کا لکھا گیا ہے، اس کے علاوہ اے ٹی ایم مشین بھی بند ہیں۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بینکوں کے بندش کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ نجی بینکس انتظامیہ کو کچھ سیکورٹی خدشات ہیں جنکو جلد دور کردیا جائے گا۔
خاتون نے کھلونا پستول سے بینک لوٹلیا
نجی بینک میں بم کی اطلاع پر افراتفری مچگئی
گوجرانوالا، 5 ڈاکو نجی بینک کی کیش وین سے 9 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کرفرار
یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی بینک کے باہر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد بینک انتظامیہ نے یہ بینکس بند کردیے۔