مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر درج مقدمات میں مزید دفعات شامل کردی گئیں، مقدمے میں شہریوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 9 مئی میں ملوث گرفتار ملزمان کی طرف سے دیے گئے بیانات کی روشنی میں دفعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔
مقدمے میں شہریوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
9 مئی واقعات: جے آئی ٹی عمران خان سے تفتیش کیلئے اٹک جیل پہنچگئی
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیکرٹری کی بازیابی سے متعلق درخواستنمٹادی
گرفتار ملزمان نے بیان دیے کہ عمران خان کے کہنے پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، اس سے پہلے مقدمے سیون اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات لگائی گئی تھیں، ضمنی میں مزید دفعات کا اضافہ کیا گیاہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی سے جے آئی ٹی سانحہ 9 مئی مقدمات کے حوالے سے تفتیش کررہی ہے اور اسی سلسلے میں جے آئی ٹی آج تفتیش کے لیے اٹک جیل پہنچی ہے۔
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایک اور مقدمے میں پولیس کو تفتیش کی اجازت دے دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی جانب سے تفتیش کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گلبرگ میں کنٹینر جلانے اور پولیس پر حملہ کے مقدمہ میں ملوث ہے، ملزم ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوا، ملزم اس وقت اٹک جیل میں ہے شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی جاٸے۔
عدالت نے گلبرگ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تفتیش کی اجازت دے دی۔