حکومت کے سینئرسرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش سیکیورٹی اداروں نے بےنقاب کردی۔
سکیورٹی اداروں نے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر حساس معلومات کے حصول کی کوشش کی سازش کو بے نقاب کی۔
سینئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے کی سازش سامنے آنے کے بعد تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
سکیورٹی اداروں نے حساس معلومات کے حصول کی کوشش بھی بے نقاب کی، اس لئے سرکاری عہدیداران کو کسی بھی غیر متعلقہ میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :
آپکا اسمارٹ فون بھی ہیک ہوسکتا ہے؟
یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے موبائل فون ہیکنگ کا خطرہ
سعودی ولی عہد پر ایمازون کے سربراہ کا فون ہیک کرنے کا الزام
حساس معاملے پر پاکستان کے سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔ حکومتی عہدیداران کو جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ مشکوک موبائل پیغام موصول ہونے پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے۔