Aaj Logo

شائع 25 اگست 2023 03:17pm

’کاش میری والدہ زندہ ہوتیں‘ ، افغانستان کیخلاف فتح کے بعد نسیم شاہ آبدیدہ

پاکستان اور افغانستان کے مابین ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی شاندار فتح کا سہرا نسیم شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے ایشیا کپ کی یادیں تازہ کردیں۔ اس جیت کے بعد نسیم نے کچھ ایسا کہا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

سنسنی خیزجیت کے بعد 2 چوکوں سے جیت کو یقینی بنانے والے نسیم شاہ سمیت سبھی کھلاڑی خوشی سے سرشار تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لیے ڈریسنگ روم اور میدان سے جذبانی مناظر شیئرکیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو آخری اوور میں 11رنزدرکارتھے، اس مشکل صورتحال میں فضل حق فاروقی کے اوور میں نسیم کے دو چوکوں نے بازی پاکستان کے حق میں پلٹ دی۔

جیت سے سرشار کھلاڑی دوڑتے ہوئے نسیم کو مبارکباد دینے میدان میں پہنچے اور بعد ازاں ڈریاسنگ روم میں بھی جذباتی مناظر ریکھے گئے۔

میچ کے ہیرو نسیم شاہ کیلئے افتخار بولے کہ نسیم شاہ کو ہم نے رکھا ہی افغانستان کیلئے ہے جس پر سب نے قہقہہ لگایا جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ’ناقابل یقین نسیم شاہ‘ کہ کر ساتھی کھلاڑی کو سراہا۔

خود نسیم شاہ اس موقع ہر فرط جذبات سے آبدیدہ دکھائی دیے کیونکہ انہیں اس موقع پرمرحومہ والدہ کی یاد ستائی۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’کاش میری والدہ زندہ ہوتیں اوردیکھ سکتیں‘۔

شاندار جیت کے بعد کھلاڑی نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اورآٹو گراف بھی دیے۔

Read Comments