چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے۔
لطیف کھوسہ اور 10 مزید وکیل لفٹ میں تقریباً نصف گھنٹہ پھنسے رہے۔
ان کے ساتھ موجود ایک وکیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے ساتھ 10 وکیل اور 3 صحافی بھی ہیں، ہمارا دم گھٹ رہا ہے، 20 منٹ سے پھنسے ہیں۔
عمران خان کے ایک وکیل نعیم پنجوتھا بھی پھنسنے والوں میں شامل تھے جن کا کہنا ہے کہ ہم ہائی کورٹ کی لفٹ میں پھس گئے ہیں سانس بند ہو رہا ہے اور ابھی تک کوئی بندہ نہیں آیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اوپر سے سے لائٹ بھی بند کر دی گئی ہے، انتظامیہ کو بار بار کال کر رہے، آدھے گھنٹے سے ہماری طرف کوئی نہیں آرہا۔
تاہم تقریباً آدھے گھنٹے کے بعد وکلا کو لفٹ سے نکال لیا گیا۔
اس سے قبل کمرہ عدالت میں جب عمران خان کی سزا معطلی کے معاملے پر بغیر کسی فیصلے کے سماعت ملتوی ہوئی تو لطیف کھوسہ نے کمرہ عدالت سے واک آؤٹ کیا۔
اس دوران پی ٹی آئی کے حامیوں نے نعرے بازی بھی کی۔