Aaj Logo

شائع 25 اگست 2023 09:42am

بیہودہ ڈانس، فحش حرکات پر لاہور ڈویژن کے تمام تھیٹرسیل

پنجاب حکومت نے لاہور ڈویژن کے تمام تھیٹرسیل کردیے۔ شیخوپورہ، قصورمیں بھی تھیٹرز کو سیل کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں بیہودہ ڈانسز، فحش حرکات سے باز نہ آئے، فحاشی،عریانی کو فروغ دینے والےتھیٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

عامرمیر نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں کی مانیٹر کی ذمہ داری آرٹس کونسل کو سونپ دی گئی ہے جبکہ ڈانسرز پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیم کی جانب سے رات گئے تماثیل تھیٹر پر چھاپہ مارا گیا اور ڈرامہ روک کر تھیٹر کو سیل کر دیا، جن میں شیخوپورہ، قصور میں بھی تھیٹرز کو سیل کیا۔

Read Comments