Aaj Logo

شائع 24 اگست 2023 07:32pm

سندھ بھر میں تمام اقسام کی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری پر پابندی عائد

سندھ کے نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے سندھ بھر میں تمام اقسام کی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری پر پابندی لگادی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نگراں وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے اہم حکم نامہ جاری کردیا، جس کے تحت سندھ میں عمارتوں، گھروں اور کمرشل پلازوں کے نقشوں کی منظوری پر پابندی عائد کردی گئی۔

مزید پڑھیں

سندھ کے نگراں وزیر مبین جمانی کا تمام سرکاری مراعات واپس دینے کااعلان

ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کیہدایت

کراچی میں عمارت زمیں بوس ہوگئی

محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پر لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ تمام قسم کے بلڈنگ پلان اور لے آؤٹ پلان پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ بلدیات کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تا حکم ثانی ہے۔

Read Comments