پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو عہدوں سے معطل کیے جانے کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو معطل کردیاگیا
پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی ملگئی
صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سمیت فیڈریشن کے عہدداران بھی معطل ہوئے ہیں۔
اجلاس میں اعتماد کا ووٹ اور بجٹ اخراجات کی منظوری کو ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام کانگریس شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔