Aaj Logo

شائع 24 اگست 2023 06:12pm

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے لیے 15 رکنی پاکستان شاہینز کا اعلان کردیا گیا۔ قاسم اکرم ایونٹ میں پاکستان شاہینز کے کپتان ہوں گے۔

19 ویں ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلے 28 ستمبر سے7 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگ زو میں ہوں گےجبکہ گیمز میں کرکٹ ایونٹ ٹی 20 فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاکستان شاہینز کے لیے قاسم اکرم کو کپتان جبکہ عمیر بن یوسف کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں شکست دےکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاک بھارت فائنل میچ سے قبل بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو کیا مشورےدیے؟

ایشین گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کے 305 رکنی دستے کیمنظوری

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر جمال، عرفات منہاس، ارشد اقبال، آصف علی، حیدرعلی، خوشدل شاہ، مرزا طاہر بیگ، محمد حسنین، محمد اخلاق، روحیل نذیر، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم اور عثمان قادر شامل ہیں۔

ایشین گیمز کے قواعد و ضوابط کے مطابق پاکستان شاہینز کوارٹر فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی ، کوارٹر فائنل 3 اور 4 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے سیمی فائنلز 6 اکتوبر اور فائنل 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Read Comments