Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 05:56pm

سپریم کورٹ میں بروقت عام انتخابات کے انعقاد کے لیے درخواست دائر

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بروقت عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی۔

بروقت عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے درخواست وکیل بابر حمید نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول پر مشاورت سے انکار، ایوانِ صدر نے وزارتقانون سے رائے مانگ لی

انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے صدر علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو بلالیا

نئی حلقہ بندیوں سے انتخابات کرانے کا مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہسپریم کورٹ میں چیلنج

درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے مشترکہ مفادات کونسل کے 5 اگست کو ہونے والے اجلاس کو غیر آئینی قرار دینے سمیت الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا حکم دیے جانے کی استدعا کی گٸی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے معاملہ کو آئندہ حکومت پر چھوڑا جائے، فری فئیرانتخابات کے انعقاد کے لیے تمام حکومتی مشینری کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ پنجاب اور کی پی کے نگران وزراء اعلیٰ کی 90 روز کی مدت ختم ہونے کے بعد کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

Read Comments