”مصالحوں کا بادشاہ“ کہلائی جانے والی کالی مرچ کو دنیا بھر میں لوگ اپنے کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
کالی مرچ کا استعمال آیورویدہ، سِدھا اور یونان میں ہزاروں سالوں سے کیا جا رہا ہے، یہ حیض، کان، ناک اور گلے کے امراض کے علاج کے لیے بہت مؤثر ہے۔
سنسکرت کی اصطلاح ”پپلی“ سے ماخوذ کالی مرچ ایک زمانے میں ایک بہت قیمتی تجارت تھی اور اسے ”کالا سونا“ کہا جاتا تھا۔
کھانوں کو ذائقہ دینے کے علاوہ کالی مرچ ایک پریزرویٹو (محفوظ بنانے کیلئے) کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔
کچن کے بن بلائے مہمان ’لال بیگ‘ سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں
گھر کے کچن میں ہمیشہ موجود کلونجی کے حیرت انگیز فوائد
کچن میں موجود ایک عام چیز جو آپ کیلئے امرت ثابت ہوسکتی ہے
ایشیا میں کالی مرچ زیادہ تر چین، ویتنام، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ جیسے ممالک میں اگائی جاتی ہے، یہ کیلشیم، آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم سمیت دیگرضروری مائکرونیوٹرینٹس سے بھی بھرپور ہے۔
کالی مرچ کے صحت سے متعلق کئی فوائد ہیں جو انسانی جسم کیلئے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔
پائپرین کالی مرچ میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو مضبوط اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات رکھتا ہے۔ پائپرین سوزش کو کم کرنے میں مدد بھی کرتا ہے۔
کالی مرچ کے فوائد میں بہترنظامِ ہاضمہ بھی شامل ہے، جیسے ہی کالی مرچ آپ کے ٹیسٹ بڈز تک پہنچتی ہے، یہ آپ کے پیٹ کو ایک سگنل بھیجتی ہے، تاکہ ہائیڈروکلورک ایسڈ جاری ہوسکے جو اچھے ہاضمے کے لئے ضروری ہے۔
کالی مرچ میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ پائپرین اپنی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے انسانی جسم کو متعدد بیکٹیریل انفیکشنز سے بچاتا ہے۔
کالی مرچ اینٹی کینسر کی خصوصیات کو بڑھاتی ہے اور نقصان دہ خلیوں کی نشوونما کو روکتی ہے۔
پائپرین چھاتی، پروسٹیٹ اور کولون کینسر سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کالی مرچ کو اینٹی کولیسٹرول کیمیکلز اورلیپوپروٹین کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اپنی باقاعدہ غذا میں کالی مرچ کو شامل کرنے سے لیپو پروٹین میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے جسے ”اچھا کولیسٹرول“ کہا جاتا ہے۔
کالی مرچ میں پایا جانے والا کیمیکل پائپرین بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔
یہ ٹائپ 2 ذیابیطس میں انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتی ہے۔
کالی مرچ میں پایا جانے والا ایک اہم جز و پائپرین دماغی افعال کو بڑھاتا ہے۔ پائپرین دماغی نیورونز کے انحطاط سے لڑ کر جسم کو ان خرابیوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو دماغی کمزوری کا سبب بنتی ہیں۔