Aaj Logo

شائع 24 اگست 2023 08:17am

برازیل کے بولسونارو نے بھی سعودی تحائف فروخت کیے، گرفتاری کا امکان

برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ بولسونارو پرسعودی عرب سے ملنے والا تحفہ فروخت کرنےکا الزام ہے۔

استغاثہ کے مطابق سابق صدر نے سعودی عرب سے ملنے والی قیمتی گھڑی کو68 ہزارڈالرمیں امریکا میں فروخت کیا۔

بولسونارو پر الزامات ان کے ہی ایک سابق ساتھی نے عاید کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق الزام ثابت ہونےپرسابق صدرکوگرفتارکیا جاسکتا ہے۔

بولسونارو فوج کے ایک سابق کیپٹن ہیں اور وہ لولا ڈی سلوا پر کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے بعد اس وقت برازیل کے حکمران بنے تھے جب ڈی سلوا کے الیکشن لڑنے پر عدالتوں نے پابندی عائد کر دی تھی۔

تاہم بعد میں عدالتوں نے یہ پابندی ختم کر دی اور ڈی سلوا صدر بن گئے۔

بولسونارو کے حامیوں نے برازیل نے بڑے بڑے مظاہرے کیے اور فوج سے مطالبہ کیا کہ لولا ڈی سلوا کو ہٹایا جائے کیونکہ وہ کرپٹ ہیں۔

لیکن عدالتوں نے بولسونارو کو ہی طویل عرصے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

Read Comments