خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کو محکمے تفویض کردیے گئے ہیں۔
نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے نگراں صوبائی کابینہ کو محکمے تفویض کر دیے۔ عامرعبداللہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر داخلہ مقرر ہوگئے۔
خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ پر ایک نظر، سیاسی افراد نکال دیےگئے
خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ نے حلف اُٹھالیا
سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپسلینے کا حکم
بیرسٹر فیروز شاہ جمال کو محکمہ اطلاعات، ارشاد قیصر کو محکمہ جیل خانہ جات اور آصف رفیق کو محکمہ جنگلات و ماحولیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
احمد رسول بنگش نگراں وزیر خزانہ اور نجیب اللہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مقرر مقرر کردیے گئے جبکہ محمد قاسم جان کو تعلیم کا محکمہ سونپ دیا گیا۔
ارشد حسین شاہ خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر قانون، سید مسعود شاہ اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے وزیر، عامرعبداللہ نگراں وزیر برائے ضم شدہ اضلاع مقرر کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ریاض انور کو محکمہ صحت کا قلمدان دے دیا گیا جبکہ سید سرفراز علی شاہ کو نگراں وزیر ترقی و منصوبہ بندی اور ظفر اللہ خان کو نگراں وزیر ہاؤسنگ مقرر کردیا گیا۔