اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی گرفتاری کے لیے ایم پی او معطلی کے خلاف ڈی سی اسلام آباد کی اپیل پر فیصلہ جاری کردیا گیا جبکہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کی اپیل ناقابل سماعت قراردے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کی گرفتاری کے ایم پی اومعطلی کے خلاف ڈی سی اسلام آباد کی اپیل پر فیصلہ جاری کردیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد اورایس ایس پی آپریشنز پرفردجرم کیلئے 28 اگست کیتاریخ مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ سے حکم نامہ ملنے کے بعد شہریار آفریدی اپنے گھرروانہ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔
عدالت نے شہریار آفریدی کی رہائی کے خلاف اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور جسٹس طارق محمود نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ عبوری حکم کے خلاف اپیل قابل سماعت نہیں۔
ڈی سی اسلام آباد اور آئی جی نے جسٹس بابر ستار کا عبوری حکم چیلنج کیا تھا۔
جسٹس بابر ستار نے ایم پی او معطل اور توہین عدالت کی کاروائی شروع کر رکھی ہے، توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد پر 28 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔