Aaj Logo

شائع 23 اگست 2023 04:52pm

پولیس چھاپے میں بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے آر پی او ساہیوال کو پولیس کی جانب سے چھاپے کے دوران شہری کی بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے کے معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے پولیس ریڈ میں کی بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے کے خلاف شہری محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی۔

وہاڑی کے رہائشی متاثرہ شہری محمد عمران کے وکیل نے دلائل دیے کہ پولیس نے کسی قانونی جواز کے بغیر گھر پر چھاپہ مارا، پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور جاتے ہوئے بھینسیں اور طلائی زیورات ساتھ لے گئی۔

مزید پڑھیں

پولیس چھاپے میں بھینسیں اور زیورات لے جانے پر عدالت برہم، تفصیلیرپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کا سروس اسٹرکچر عدالت پیش کرنے کاحکم

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی کے خلاف بڑا الزام بھی ہو مگر پولیس کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ ریڈ کے بعد سامان ساتھ لے جائے۔

عدالت نے آر پی او ساہیوال کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار نے پولیس کی جانب سے چھاپے کے دوران بھینسیں اور طلائی زیورات لے جانے کو چیلنج کیا ہے۔

Read Comments