Aaj Logo

شائع 23 اگست 2023 12:34pm

رضوانہ کے سر کی سرجری کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

سرگودھا میں سول جج کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ لاہورکے جنرل اسپتال میں پچھلے 29 روز سے زیر علاج ہے۔ رضوانہ کے معمولی زخموں کی آج پھر ڈریسنگ (پٹی) کی جارہی ہے۔

رضوانہ کے علاج کیلئے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کی سربراہ پروفیسرجودت سلیم نے نمائندہ آج نیوز کو بتایا کہ رضوانہ کے معمولی زخموں کی آج پھرڈریسنگ کی جارہی ہے۔ بچی کے سر کے زخم گہرے ہیں۔

سربراہ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ رضوانہ کے چہرےاورکمر کے زخموں کی اسکن گرافٹنگ کرلی گئی ہے لیکن بچی کے سرکی فلیپ سرجری کا فیصلہ زخم کی حالت دیکھ کر کیا جائے گا۔

پروفیسر جودت سلیم کے مطابق رضوانہ کی ری کنسٹرکٹو پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملازمہ تشدد کیس: رضوانہ کی گہرے زخموں کی فلیپسرجری

ملازمہ تشدد کیس: سرجری کیلئے رضوانہ کے زخموں سے انفیکشن کے خاتمے کاانتظار

رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ کے شوہر سے جج کا منصب چھن گیا، تفتیش کیلئےطلب

انہوں نے مزید بتایا کہ سرجری سیشن کے دوران بچی کا کھانا پینا بند رکھا جاتا ہے۔ رضوانہ میل نیوٹریشن (غذائیت کی کمی)کا شکار ہے اور اس کی غذائی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔

Read Comments