اسلام آباد: سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں یکمشت 5 روپے 40 پیسے کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔
سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے دائر کی گئی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافےکی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ممبر رفیق شیخ نے سماعت کی۔
مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پرنیپرامیں سماعت نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دے دی۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سال 2022-23 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا جائے گا جس کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
دوران سماعت ممبر نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ دعا کریں اللہ بہتر کرے، صارفین کی طرح ہم بھی بل ادا کرتے ہیں۔
اس سے قبل بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست کے متن کے مطابق فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگ لیا جب کہ حیسکو اور آئیسکو نے9، 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
حکومت نے عوام پر بجلی گرادی، راتوں رات بنیادی ٹیرف میں بڑااضافہ
اس کے علاوہ لیسکو نے 31 ارب، میپکو نے 27 ارب، پیسکو 9 ارب جب کہ کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 ارب روپے اور ٹیسکو نے صارفین پر 4 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کے لئے درخواست دی ہے۔