بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے نام پر ہونے والے فراڈ سے متعلق خبردار کردیا۔ اداکارہ کے مطابق جعلساز لوگوں کو ایپ اسٹورسے مختلف چیزیں خریدنے پرآمادہ کرنے کے لیے اُن کا نام استعمال کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے سائبرکرائم کا شکارہونے سے متعلق مداحوں کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس’ پر بتایا۔
اداکارہ کے مطابق جعل ساز ان کے دوستوں اور رشتے داروں سے رابطہ کرکے ا نکا نام استعمال کرتے ہوئے ا ایپ اسٹور سے مختلف چیزیں خریدنے پر آمادہ کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فراڈ شخص کا یہ عمل سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے ۔
شبانہ اعظمی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سائبر کرائم میں فراڈ کے خلاف رپورٹ درج کروا دی ہے۔ اور ان کا اس ڈیجیٹل ایپ اسٹور سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیں
جاوید اختر کی شکایت پر کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری
اُردو بھارتی زبان ہے، جاوید اختر کا ایک اور متنازع بیان وائرل
اداکارہ نے دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں سے درخواست ہے کہ میرے نام سے آنے والے پیغامات پر بغیر تصدیق یقین نہ کریں۔