Aaj Logo

شائع 22 اگست 2023 11:32pm

مایا خان نے 5 مہینوں میں 6 عمرے کیسے ادا کئے؟

معروف ٹی وی میزبان مایا خان نے 5 مہینوں میں 6 عمرے کرنے کا ایمان افروز واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ کو دیکھنا زندگی کا سب سے حسین ترین تجربہ ہے جب بھی دیکھتی کانپ اٹھتی تھی۔

مایا خان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف معاملات پر بات کی اور اسی دوران انہوں نے اللہ کی جانب سے عمرے کی دعوت ملنے کا قابلِ رشک واقعہ بھی بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اللہ سے یہ دعا کی تھی کہ رب تعالیٰ جب بھی میرے پاس اتنے پیسے آجائیں کے عمرہ کر سکوں تو مجھے یہ سعادت نصیب کردیجیئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اگر کسی کے پاس برطانیہ یا دیگر کا ویزا ہے تو پورے ایک سال تک سعودی عرب کے سفر کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور امیگریشن آفس میں یہ بات جان کر میں رونے لگی، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا، بے شک یہ اللہ کی جانب سے ہی دعوت تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال کا موقع پانے کے بعد میں نے 5 مہینوں میں 6 عمرے ادا کیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کو جب بھی دیکھتی کانپنے لگتی، میں نے بہت عبادت کی، کعبہ میں تہجد پڑھی، کعبے کو دیکھ کر دل سے بے ساختہ نکلتا ہے کہ بادشاہی، شہنشاہی تو تجھ کو ججتی ہے۔

Read Comments